> تھورن کلف پارک میں واقع نیا اسلامی مرکز | Metrolinx Engage

تھورن کلف پارک میں واقع نیا اسلامی مرکز

اونٹاریو لائن (Ontario Line) پراجیکٹ کا حصے ہونے کے ناطے، ٹورنٹو کی اسلامک سوسائٹی (IST) اور Metrolinx 20 اوورلی بلیوارڈ پر واقع ایک عمارت کو تھورن کلف پارک کمیونٹی میں ایک نئے اسلامی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے اشتراک میں کام کر رہے ہیں۔

نئے اسلامی مرکز میں:

  • بڑھتی ہوئی کمیونٹی کی معاونت کے لیے 4 تھورن کلف پارک ڈرائیو میں واقع IST کے موجودہ مرکز کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ گنجائش ہو گی؛
  • متعدد اقسام کے نئے سہولیاتی مراکز ہوں گے جو نوجوانوں کی سرگرمیوں کے لیے جگہ فراہم کریں گے، نیا جمنازیم ہو گا، اور تعلیمی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے؛
  • خواتین کے لیے نماز پنجگانہ کی ادائیگی کے لیے بہتر اور موزوں بنائی گئی جگہ ہو گی؛
  • اونٹاریو لائن کے منصوبوں کی زد میں آنے والے کمیونٹی کے تقریباً 19 کاروباروں اور تنظیموں کے لیے خدمات انجام دینے کی غرض سے 24,000 مربع فٹ کی اضافی جگہ ہب کے طور پر ہو گی؛
  • ایسے مراکز ہوں گے جو، پہلی مرتبہ، مسجد کو تھورن کلف پارک کمیونٹی میں اسلامی طور پر تجہیز و تکفین فراہم کرنے کے قابل بنائیں گے 

 

یہ نیا مرکز ٹورنٹو کی اسلامک سوسائٹی کے نئے، وسیع کردہ سہولتی مرکز کے حوالے سے وژن کی تعبیر ہے جو تھورن کلف پارک اور فلیمنگڈن پارک میں کمیونٹیز کی خدمت انجام دے سکتا ہے، اور یہ سب مستقبل کے اونٹوریو لائن سب وے کے تھورن کلف اسٹیشن سے صرف چند قدموں کی دوری پر ہے۔

اونٹاریو لائن کے بارے میں فوری حقائق

  • اونٹاریو لائن 15.6 کلومیٹر طویل، 15 اسٹاپ پر مشتمل سب وے لائن ہے جو شہر کے مرکزی علاقے کے درمیان سے، ایگزیبیشن پلیس سے ہوتے ہوئے اونٹاریو سائنس سینٹر تک چلے گی اور اس میں تھورن کلف پارک اور فلیمنگڈن پارک کے اسٹاپس شامل ہوں گے۔
  • اونٹاریو لائن کے لیے دیکھ بھال اور اسٹوریج کا مرکز، جہاں ٹرینز کو ہمارے کسٹمرز کے لیے صاف اور محفوظ رکھنے کی خاطر کھڑا کیا جائے گا اور ان کی دیکھ بھال کی جائے گی، وہ تھورن پارک کے اس حصے میں موجود ہو گا جہاں IST کا موجودہ مرکز واقع ہے۔ اونٹاریو لائن کے فعال ہونے پر اس کی بدولت کمیونٹی میں روزگار کے 300 نئے مواقع سامنے آئیں گے۔
  • اونٹاریو لائن تھورن کلف پارک اور ٹورنٹو کے مرکزی علاقے کے درمیان سفری اوقات کو کم کر کے 15 منٹ تک کر دے گی۔ یہ 40 سے زائد سفری اختیارات، بشمول مقامی GO ٹرینز، موجودہ سب ویز، ایلنگٹن کراس ٹاؤن LRT، اور مقامی بس اور اسٹریٹ کار لائنز کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے لوگوں کو موجودہ ٹرانزٹ لائنز پر موجود رش سے بھی بچائے گی۔
  • 2041 تک، تھورن کلف اسٹیشن:
    • 12,800 افراد کو ٹرانزٹ سے پیدل فاصلے کی حد میں لے آئے گا؛
    • سب سے مصروف سفری گھنٹے (اونٹاریو لائن پر سوار ہونے کے وقت 2,100 افراد اور اترنے کے وقت 1,100 افراد) کے دوران اسٹیشن سے تقریباً 3,100 کسٹمرز گزریں گے، جن میں سے 500 افراد کسی دوسری ٹرانزٹ پر یا اس سے منتقل ہوں گے؛
    • علاقے میں 3,000 ملازمتوں سے مربوط کرے گا۔